13 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:59
کراچی: سانحہ موسی لین،34لاشیں برآمد،امدادی کام مکمل
اے آر وائی - کراچی: کراچی میں لیاری کے علاقے موسی لین میں گرنےوالی عمارت کے ملبے سے چونتیس افراد کی لاشیں نکالنے کے بعد امدادی کام مکمل ہوگیا ہے ۔ متاثرین کےلئے لگائے گئے امدادی کیمپ بھی ہٹادیئے گئے ہیں ۔
پولیس کی نفری متاثرہ جگہ پر موجود ہے ۔ دیگر مخدوش عمارتوں کی وجہ سے گرنے والی عمارت کا مکمل ملبہ نہیں ہٹایا جاسکا ہے ۔ دوسری جانب متاثرین کےلئے لگائے گئے امدادی کیمپ بھی ہٹادیئے گئے ہیں ۔ متاثرین رشتہ داروں کے گھروں پر منتقل ہوگئے ہیں ۔ گرنے والی عمارت کے متاثرین کا کہنا ہےکہ حکومت کی جانب سے انہیں تاحال کوئی امداد نہیں ملی ہے ۔