13 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:59
لاہور: ریلوے اسٹیشن پر بوگی میں آتشزدگی
اے آر وائی - لاہور: لاہور میں کینٹ ریلوے اسٹیشن پر بوگی میں آتشزدگی سےبوگی جل کر راکھ ہوگئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق آگ بریک آئل کی وجہ سے لگی جس نے بوگی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
امدادی ٹیموں کے تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے بوگی مکمل طور پر جل گئی ۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بوگی کو مرمت کے لئے مغل پورہ ورکشاپ لیکر جانا تھا۔