تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:59

لاڑکانہ:بازار حسن سے دولڑکیاں بازیاب ،مالک اور بیٹا گرفتار

اے آر وائی - لاڑکانہ : لاڑکانہ پولیس نے ایک بازار حسن کے اڈے پر چھاپہ مار کر فروخت کی جانے والی دولڑکیوں کو بازیاب اور اڈے کا مالک اور اس کے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔



ایس پی لاڑکانہ وقار قریشی کو ملنے والی خفیہ اطلاع کے بعد حیدری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نیوبس اسٹینڈ کے علاقے میں ایک گھر میں قائم بازار حسن پر چھاپہ مارا ۔۔ اس موقع پر لاہور سے تعلق رکھنے والی دو لڑکیوں نے صحافیوں کو بتایا کہ چھ ماہ قبل سنی نامی لڑکے نے اسے شادی کا جھانسہ دیا اور شادی کرنے کے بعد ہنی مون منانے کے بہانے لاڑکانہ لایا جہاں ان دونوں کو ساڑھے چار لاکھ روپے کے عوض انور خاتون کو بیچ دیا۔ اے ایس پی سٹی وقار قریشی نے بتایا کہ دونوں لڑکیوں کے اغواء میں ایک ہی گروہ ملوث ہے جن کا تعلق لاہور سے ہے جن کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.