13 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:59
لاہور: بارشوں کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ
اے آر وائی - لاہور : لاہور میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ شہرکے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے شبے میں پینتیس سے چالیس مریض زیر علاج ہیں ۔
محکمہ صحت کا کہناہےکہ ڈینگی سے نمٹنے کےتمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔ اس سلسلے میں سرکاری اسپتالوں کو ضروری سامان اور ادویہ بھی فراہم کردی گئی ہیں۔