13 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:59
نارووال:تجاوزات کے خلاف تاجروں کااپنی مدد آپ کے تحت آپریشن
اے آر وائی - بارووال : نارووال کی تحصیل ظفروال میں تجاوزات کے خلاف تاجروں اپنی مدد آپ کے تحت آپریشن کرکے انوکھی مثال قائم کررہے ہیں۔
ظفروال سے جنڈاپلہ تک بننے والے نئی سڑک کو توسیع دینے کے لئے تاجر برادری کے تعاون سے نا جائز تجاوزات ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹی ایم او نارووال کا کہنا ہے کہ دکانداروں کے ساتھ مذاکرات کے بعد یہ سلسلہ شروع کیا گیا تجاوزات ختم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔