13 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:59
پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان کی اپیل
اے آر وائی - مظفرگڑھ : علی پور میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو لڑکے کے والدین نے گھر بلا کر لڑکی کو زبردستی اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا گا قتل کی دھمکیاں ملنے پر نوجوان اے آر وائی نیوز کے دفتر پہنچ گیا۔
مظفر گڑھ میں علی پور کے رہائشی لاریب نے دو ماہ قبل رخسانہ کے ساتھ پسند کی شادی کی جس کو گھر والون نے پسند نہ کیا مگر دو ماہ گزرنے کے بعد لاریب کے والد نے دھوکے سے گھر بلا کر لاریب کی بیوی رخسانہ کو زبردستی اس کے گھر والون کے حوالے کر دیا۔اور لاریب کے ساتھ مار پیٹ کر کے اس سے دستخط کروا دیئے۔
لاریب کے مطابق اسکی جان خطرے میں ہے اور وہ یہ بھہی نہیں جانتا کہ اسکی بیوی زندہ ہے یا مار دی گئی نوجوان نے وزیراعلی شہباز شریف اور چیف جسٹس سے جانی تحفط اور اپنی بیوی کی بازیابی کی اپیل کی ہے۔