13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:0
پیپلزپارٹی کمشنری نظام کوبہترسمجھتی ہے،شرجیل میمن
اے آر وائی - کراچی : وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی، پیپلزپارٹی کمشنری نظام کوبہترسمجھتی ہے،صرف حیدرآباد اور کراچی میں پرانا نظام بحال کرکےتکنیکی غلطی ہوئی،کراچی میں پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ تمام پارٹیوں سے مشاورت کے بعد کمشنری نظام میں تبدیلی پر بات کریں گے۔
وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے سیاست میں کوئی بات حتمی نہیں ہوتی ہےمفاہمت اور امن کی خاطربلدیاتی نظام بحال کیا ہےجس میں بھی ترامیم کی جا سکتی ہیں نیو سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں صوبائی وزیر کچی آبادی ندیم بھٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی پیپلز پارٹی نے انا کا مسئلہ نہیں بنایا اور مشاورت کے بعد دوہرے نظام کا خاتمہ خاتمہ کیا صوبہ سندھ میں دوہرے نظام کا فیصلہ ایک فنی غلطی تھی جس پر وہ معافی مانگتے ہیں.
شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اصولوں کی کی سیاست کی ہے اور اس پر کبھی سودے بازی نہیں کی انہوں نے کہا کہ احتجاج عوام کا حق تھا اور جمہوریت میں سیاست دانوں ساتھ عوام کا یہی رشتہ ہوتا ہے۔ وزیراعلاطات سندھ نے کہا کہ یہ کوئی ہار جیت کا مسئلہ نہیں امن وامان اور معصوم شہریوں کی جان بچانا حکومت کی ترجیح ہے کچھ قوتیں چاہتی ہیں بدامنی اورعوام کے درمیان لڑائی رہے لیکن حکومت نے ملک ، جمہوریت اور مفاہمت کے لیے بلدیاتی نظام کو قبول کیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم ان کی لاشوں پر ہو گی سندھ اور وفاق میں پیپلز پارٹی کی اکثریت ہے حکومت اکیلے فیصلہ کر سکتی تھی لیکن مفاہمت کی خاطر فیصلے تبدیل کئے شرجیل میمن نے نواز شریف اور عمران خان پر بھی شدید تنقید کی۔