13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:0
کمشنری نظام کے خاتمے کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کی کال
اے آر وائی - کراچی : سندھی قومپرست رہنماؤں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے مشترکہ طور پر سابقہ بدلیاتی نظام کی بحالی اور کمشنری نظام کے خاتمے کے خلاف ہفتے کے روز سندھ بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دی ہے۔
حیدرمنزل پر قومپرست پارٹیوں کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلال محمود شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے ارکان ون یونٹ والا کردار ادا نہ کریں ورنہ دوسرے مرحلے میں سندھ اسمبلی کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ ممتاز بھٹو، بشیر خان قریشی، ڈاکٹر صفدر سرکی، حیدر شاہانی، محمد ابراہیم جویو، مہتاب اکبر راشدی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ 13 اگست کی ہڑتال سندھ کی بقا اور وجود کے لئے ہے۔ اردو بولنے والوں سے بھی ہڑتال کی کامیابی کی اپیل کرتے ہیں۔