13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:0
قوم پرستوں کی سیاسی حیثیت کا سب کو پتہ ہے، آغاسراج درانی
اے آر وائی - کراچی : وزیر بلدیات سندھ آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام ایم کوایم کے دباؤ پر نہیں عوام کی رائے سامنے رکھ کر بحال کیا۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سندھ کے مفاد کا تحفظ کیا ہے، سودے بازی یا سندھ کی تقسیم کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نواب سردار چانڈیو کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں دہرا سیاسی نظام سیاسی فیصلہ تھا، عوام کو پسند نہیں آیا اس لئے واپس لے لیا۔ اس پر شور مچانے والے قومپرست دوہزارایک میں کیوں خاموش تھے، جب یہ نظام آیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ قومپرستوں کی کیا سیاسی حیثیت ہے یہ سب کو پتا ہے۔سندھ کے قومپرست بدتمیزوں والی حرکتیں کررہے ہیں۔ ہمارے کارکنوں نے رد عمل دیا تو پھر حالات خراب ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین میں ترامیم ہوسکتی ہیں تو بلدیاتی نظام میں کیوں نہیں۔