تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:0

لاہور میں 12سالہ لڑکے کو ڈنڈے مار کر ہلاک کردیا گیا

اے آر وائی - لاہور: لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں ڈانس اکیڈمی کے مالک نے اپنے والد کیساتھ ملکر بارہ سالہ ملازم کو مبینہ طور پرڈنڈوں سے تشدد کرکے ہلاک کردیا ۔



لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں ڈانس اکیڈمی کے مالک خرم نے اپنے والد کے ساتھ ملکر اپنے ملازم مودی عرف احسان کو چوری کے الزام میں ڈنڈوں سے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث بارہ سالہ مودی سر میں ڈنڈا لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔



ملزمان نے لاش کو گدے میں لپٹ کر چھپانے کی کوشش کی۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزم خرم کے والد، بھائی اور بہنوئی کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خرم فرار ہوگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.