13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:1
لاہور: ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ
اے آر وائی - لاہور: پنجاب میں ہونے والی بارشوں کے بعد لاہور اور گردو نواح کے علاقے ڈینگی کی لپیٹ میں ہیں۔ پنجاب بھر میں ڈینگی کے پچپن کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں ۔
ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز لاہور میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ جن کی تعداد بیالیس ہے ۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ ڈینگی سے نمٹنے کےلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ اسپتالوں کو کٹس اور ادویات بھی فراہم کردی گئی ہیں ۔ جن علاقوں میں پانی کھڑا ہے وہاں اسپرے کیا جارہا ہے۔