13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:1
نارووال: بارشوں سے نالہ ڈیک میں طغیانی، کئی علاقے زیرآب
اے آر وائی - نارووال: پنجاب میں ہونے والی حالیہ بارش کے بعد نارووال میں نالہ ڈیک میں طغیانی آگئی ۔ جس کے باعث متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ جس کی وجہ علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی متاثرہ افراد کی مدد نہیں کی جارہی ہے۔ جس کی وجہ سے دیہاتیوں کو سحروافطار میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ دیہاتوں کا کہنا ہےکہ حکومت مستقل بنیادوں پر انہیں سیلابی پانی سے بچانے کےلئے اقدامات کرے۔