13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:1
لاہور: تین منزلہ عمارت گرنے سے2افراد جاں بحق، تین زخمی
اے آر وائی - لاہور : لاہور کے گمٹی بازار میں تین منزلہ مکان کی چھت گرنےسے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
علاقہ مکینوں کے مطابق گرنے والی عمارت میں کچن تعمیر کیاجارہاتھاکہ اچانک عمارت گرگئی ۔ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کرکےعمارت کے ملبے سے ایک خاتون اور ایک مرد کی لاش کو نکال لیاہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ گمٹی بازار میں اب بھی بہت سے عمارتیں مخدوش حالت میں موجود ہیں ۔تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے