13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:2
گوجرہ کے تین طالب علم گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق
اے آر وائی - گوجرہ: گوجرہ کے تین طالب علم تریموں ہیڈ پر نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جو تینوں آپس میں کزن ہیں نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ گڑھ محلہ گوجرہ کے عثمان، کامران جو فسٹ ائر کے طالب علم تھے اور وقاص ارشد انجینئرنگ کا طالب علم تھا جو موٹرسائیکل پر سیر کیلئے نکلے جو سفر کے مزے لیتے ہوئے تریموں ہیڈ پہنچ گئے موٹر سائیکل تریموں ہیڈ کے علاقے میں کھڑی کر کے دریا میں نہانے میں مصروف ہو گئے کہ اچانک گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
تینوں کی نعشیں غوطہ خوروں نے دریا سے نکالی اور ان کے ورثا ءکے حوالے کر دیا گیا ہے نعشوں کی شناخت ملنے والے کاغذات اور شناختی کارڈز سے ہوئی ۔ جاںبحق ہونے والے طالب علموں کی نعشیں جب ان کے گھر گڑھ محلہ گوجرہ پہنچیں توان کے گھر اور علاقہ میں کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار ہوگئی اور علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی۔