تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:2

کے ڈبلیواینڈایس بی کی سرکاری اداروں سے وصولی مہم شروع

اے آر وائی - کراچی : کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سرکاری اداروں سے واجبات کی وصولی کی مہم شروع کردی ہے، واجبات ادا نہ کرنے والے گیارہ اداروں کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں، اور واجبات کی ادائیگی کے لئے پانچ روز کی مہلت دی گئی ہے، متعلقہ اداروں پر دو ارب سات کروڑ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے۔



مقرر مدت تک واجبات کی ادائیگی نہ ہونے کی پر متعلقہ اداروں کے پانی کے کنکشن مقطع کئے جائینگے اور آب نکاسی کی سہولت ختم کردی جائے گی۔ جن اداروں کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں ان میں پاکستان ریلویز، پرنٹنگ کارپوریشن پاکستان پریس، ہاکی کلب آف پاکستان، گیرسن انجینئر، کینٹونمنٹ ایگزیکیٹیوآفیسر کینٹ بورڈ فیصل، کونگی کینٹ، ملیر کینٹ ، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ اور دیگر ادارے شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.