13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:6
کوئٹہ:فائرنگ سے بلوچستان کانسٹیبلری کے دو اہلکار جاں بحق
اے آر وائی - کوئٹہ : کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی کے باوجود نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے بلوچستان کانسٹیبلری کے دو اہلکار جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس حکا م کے مطابق شہر کے نواحی علاقے شہباز ٹاؤن میں قائم بلوچستان کانسٹیبلری کی چوکی پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد نے آکر اندھادھند فائرنگ کردی جس سے دو اہلکار شیر علی اور مراد علی موقع پر جاں بحق جبکہ محمد ندیم شدید زخمی ہوگیا،مقتول اہلکاروں کی نعشوں اور زخمی اہلکار کوسول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ،حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ، واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔