13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:7
راولپنڈی:بے رحم شخص نے ہوم ورک نہ کرنے پر بیٹی کو قتل کردیا
اے آر وائی - راولپنڈی : راولپنڈی میں سفاک شخص محبوب نے ہوم ورک نہ کرنے پرتیرہ سالہ بیٹی پر اتنا تشدد کیا کہ اس کی جان ہی چلی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے بچوں کو پہلے بھی بے تحاشا مارتا رہتا تھا ابتدائی طور پر یہ کہا جا تا رہا کہ بچی ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہوئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق پو لیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے لیکن گرفتاری ظاہر نہیں کی جارہی ہے لڑکی کے ماموں اور اہل محلہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کو جائے وقوع سے گرفتار کر لیا ہے ۔ تاہم پو لیس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے. بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ماموں کے حوالے کردی گئی ہے علاقے میں اس واقعہ کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔