13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:8
سکھر: ٹرین کی زد میں آکر نوجوان زخمی
اے آر وائی - سکھر: نوابشاہ سے روہڑی آنے والا نوجوان ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا دونوں ہاتھون انگلیاں کٹ گئیں۔ روہڑی کا رہائشی سترہ سالہ عمیر سومرو نوابشاہ سے علامہ اقبال ایکسپریس میں واپس اپنے گھر آرہا تھا کہ محراب پور کے قریب پائیدان پر اپنا توازن بر قرار نہ رکھ سکا اور گرگیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور اس کے دونوں ہاتھوں کی انگلیاں ٹرین کی زد میں آگئیں۔ محراب پور مں بہتر طبی سہولیات نہ ہونے کے باعث زخمی نوجوان کو سول اسپتال سکھر منتقل کیا گیا ہے۔