تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:8

اسلام آباد:کمرشل پلازہ میں آتشزدگی15 دکانیں خاکستر

اے آر وائی - اسلام آباد: اسلام آباد کے علاقے علی پور فراش میں آتشزدگی کے باعث پندرہ سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ دکانوں میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان موجود تھا۔ پولیس کے مطابق آتشزدگی کے واقعہ علی پور فراش کے کمرشل پلازہ میں ایک سی ڈی کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں پیش آیا جس نے بعد ازاں پندرہ سے زائد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔



فائربرگیڈ کے عملے کی دو گھنٹے سے زائد کی کوششوں کے بعد آگ پرقابو پایا جاسکا ۔ پلازہ کے مالک نے الزام عائد کیا کہ اطلاع دیئے جانے کے باوجود فائر برگیڈ کا عملہ تاخیر سے پہنچا جس کے باعث زیادہ نقصان ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.