13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:10
ہنزہ:،متاثرین عطاء آبادجھیل کامظاہرہ، دو افراد ہلاک
اے آر وائی - ہنزہ: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ کی نگرآمدکے موقع پرمتاثرین عطاء آبادجھیل نے مظاہرہ کیا۔پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں دوافراد ہلاک ہوگئے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ نگر کے علاقے میں پہنچے تو متاثرین عطاء آباد جھیل نے مظاہرہ کیا۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ اور لاٹھی چارچ کیا۔ جس سے دو افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے۔جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔دوافراد کی ہلاکت کے بعد مشتعل افراد پولیس موبائل سمیت دو گاڑیوں اور ایک پولیس چوکی کو نذر آتش کردیاہے۔