13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:11
کراچی:24گھنٹے میں موسلادھار بارش کاامکان
اے آر وائی - کراچی : کراچی میں آج موسلادھار بارش کا امکان، صوبے کے دیگر اضلاع میں شدید بارش سے نظام زندگی مفلوج، وزیراعظم نے بدین اور ٹنڈوالہیار میں بارش متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ دوسری جانب حیدرآباد میں شدید بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہے،جبکہ بجلی کی دو دن سے عدم فراہمی کی بنا پر حیسکو کے دفتر کو بھی آگ لگادی گئی۔
کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جس کی وجہ سے کاروبار زندگی تاحال مفلوج ہے۔