تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:11

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں مزید چار افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں رات بارہ بجے سے اب تک فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد گیارہ ہوگئی ۔



گلشن اقبال میں نجی اسپتا ل کے قریب فائرنگ سے چالیس سالہ نوید ہلاک ہوا۔ اسٹیدیم روڈ خاتون پاکستان کالج کے قریب مسلح موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کی جس سے ایک شخص محمد صالح ہلا ک اور دو افراد فرخ اور عذیب زخمی ہوگئے۔ نارتھ کراچی اماں بی پارک کے قریب فائرنگ سے تیس سالہ غلام مصطفی ہلاک اور 26سالہ کاشف زخمی ہوئے ۔



ملیر ملا عیسیٰ گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چالیس سالہ محمد یاسین ہلاک ہوا ، نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.