13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:11
کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے تین افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی : کراچی میں تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیا جس کی زد میں آکر تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔ قائد آباد پل کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے دو رکشوں کو ٹکر ماری اور پھر ان کے آگے کھڑے واٹر ٹینکر اور مسافر کوچ کے ساتھ ڈمپر ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد شدید زخی ہوئے جن مین سے تین افراد اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے ۔ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔