13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:13
موسیٰ لین کے متاثرین کے ورثاء میں معاوضے کے چیک تقسیم
اے آر وائی - کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے -4 اگست 2011 ء کو موسیٰ لین لیاری کراچی میں پانچ منزلہ قصر رقیہ بلڈنگ کے انہدام کے واقعہ کے نتیجے میں ہونے والے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کے قانونی ورثاء میں معاوضے کے چیک تقسیم کئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مذکورہ واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی اور یقین دلایا کہ حکومت متاثرہ لوگوں کی دیکھ بھال بھی کریگی۔اس موقع پر ڈی سی او کراچی نے بتایا کہ اس واقعہ میں 32 افراد ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہرایک معاوضہ وصول کرنے والے سے ملاقات کی اور ان کے درپیش مسائل کے بارے میں معلوم کیا۔
باقی ماندہ22 معاوضے کے چیک رکن سندھ اسمبلی سلیم ہنگورہ نے متوفی کے ورثاء میں چیک دئیے اور 10 زخمیوں کو ڈی سی او کراچی کے دفتر میں معاوضے کے چیک دیئے گئے۔