13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:13
ہڑتال پرتشدد بنانے کی ذمےداری پیپلزپارٹی پرہوگی،جلال شاہ
اے آر وائی - کراچی : سندھ بچاؤ کمیٹی کے رہنماؤں نے کہناہے کہ کل کی ہڑتال کو پرتشدد بنانے کی تمام تر ذمےداری پیپلزپارٹی پرعائد ہوگی
سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ کاکراچی میں حیدرمنزل پر قوم پرست رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہناتھاکہ پیپلز پارٹی سندھ میں ہونےوالے پر امن احتجاج کو خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
جئے سندھ تحریک کے سربراةہ صفدر سرکی کا اس موقع پر کہناتھاکہ ہڑتال کی مخالفت کا کوئی سیاسی اور اخلاقی جواز نہیں،پیپلز پارٹی اورایم کیوایم فریق نہ بنیں بلکہ ہوش کے ناخن لیں۔ جسقم کے چئیرمین بشیر قریشی نے کہاکہ پیپلز پارٹی سندھ کا مقدمہ لڑنے میں ناکام ہوگئی ہےاپنی غلطی کے ازالے کے بجائےبوکھلاہٹ کا شکار ہے۔