13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:13
نئے صوبوں کی تخلیق خطرناک ہے ، انوار الحق
اے آر وائی - اسلام آباد : سابق رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری میاں انوار الحق رامے نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے قومی اتفاق رائے کے بغیر نئے صوبوں کی تخلیق کی کوششیں قومی وحدت کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبوں کی تخلیق کو سماجی و معاشی انصاف اور عوا م کی بھلائی کے اعلی مقاصد سے منسلک کرنا چاہیے۔ اگر صوبوں کی تخلیق کا عمل لسانی اور نسلی بنیادوں پر شروع کیا گیا تو تقسیم در تقسیم کے عمل سے گزر کر ملک مسائلستان بن جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کی تخلق ایک سنجیدہ معاملہ ہے جس کے لیے ایک اعلی اختیاراتی کمیشن قائم کیا جائے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے۔ یہ قومی کمیشن نئے صوبوں کی تشکیل و تخلیق کے لیے اصول و ضوابط طے کرے۔