تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:13

عوام13اگست کی ہڑتال کوپر امن رہ کر کامیاب بنائیں،اے این پی

اے آر وائی - کراچی : عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عوام کل 13اگست کی ہڑتال کوپر امن رہ کر کامیاب بنائیں۔سندھ کی عوام سندھ دھرتی کے خلاف کئے جانے والے فیصلوں پر پرامن احتجاج کریں ۔دیوار پر شہد لگا کر ہنگامہ برپا کرانے والے آرام سے بیٹھ کر تماشہ دیکھنے والے سندھ میں رہنے والی قومیتوں کو باہم دست و گریباں کرکے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں۔



ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے ہڑتال کو کامیاب بنائیں کیونکہ سندھ کی جمہوریت پسند جماعتوں اور عوام کی جانب سے احتجاج کسی قوم یا کسی طبقے کے خلاف نہیں بلکہ اس سوچ کے خلاف ہے جو سندھ کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کرکے وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم پر یقین رکھتے ہیں۔اگر آج غیر منصفانہ فیصلوں پر خاموشی اختیار کرلی جاتی تو کل مزید ایسے فیصلے بھی کئے جاسکتے ہیں جو ناقابل واپسی ہوسکتے ہیں۔



ترجمان نے مطالبہ کیا کہ فور ی طور پر سندھ اسمبلی کا اجلاس بلا کر موجودہ صورتحال پر بحث کرائی جائے اور اراکین اسمبلی کو سندھ کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کیلئے آزادی دی جائے۔اراکین سندھ اسمبلی عوامی مینڈیٹ کے مطابق فیصلہ کریں۔اگر موجودہ صورتحال پر غیر سنجیدگی اور ضد کو وطیرہ بنائے جانا حالات کی مزید خرابی کا سبب بنے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.