تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:13

سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

اے آر وائی - کراچی : سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑکی گئی ہے جس کے تحت دو ایڈیشنل آئی جیز سمیت سات ڈی آئی جیز اور اکیس ایس ایس پیز کے تقرری اور تبادلے کئے گئے ہیں جس میں اضلاع کے ایس ایس پیز ، تحقیقات کے شعبے اور دیگر آسامیوں پر تعیناتیاں کی گئی ہیں ۔



محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق مشتاق احمد شاہ کو ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ، محمد رمضان چنا ایڈیشنل آئی جی کرائم برانچ سندھ، شہاب مظہر بھلی ڈی آئی جی ٹریننگ کراچی، امیر احمد شیخ ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کراچی ، سید ذاکر حسین ڈی آئی جی کرائم برانچ کراچی، میر زبیر محمود ڈی آئی جی ایڈمن کراچی، سید ذوالفقار علی شاہ ڈی آئی جی حیدرآباد ٹریفک، افتخار حسین تارڑ ڈی آئی جی سی آئی اے کراچی، عبدالخالق شیخ ڈی آئی جی کرائم برانچ کراچی مقرر کیا گیا ۔



اسی طرح ثاقب اسماعیل میمن ایس ایس پی سکھر، محمد علی وسان ایس ایس پی ٹھٹھہ، جاوید مہر ایس ایس پی جیکب آباد ، محمد فاروق ایس ایس پی دادو، احمد یار چوہان ایس پی سی آئی ڈی کراچی ، فدا حسین مستوئی اے آئی جی ایڈمن سی پی او ،محمد امین یوسف زئی اے آئی جی لوجسٹک سی پی او ، ناصر آفتاب اے آئی جی فنانس سی پی او ، جاوید اوڈھو پرنسپل پی ٹی سی سعیدآباد ، عبدالہادی بلو پرنسپل پی ٹی سی شہدادپور ،فاروق احمد اعوان ایس پی کرائم برانچ ون کراچی، جاویدبلوچ ایس پی کرائم برانچ ٹو ، منیر احمد شیخ ایس پی کرائم برانچ حیدرآباد، رستم خان جتوئی ، ایس پی کرائم برانچ میرپورخاص ، رانا ثناء اللہ ایس پی کرائم برانچ لاڑکانہ ، محمد علی بلوچ ایس پی ٹنڈو محمدخان، غلام نبی کریو ایس پی ٹنڈو الہ یار مقرر ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.