13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:14
صدراوروزیراعظم نئےصوبے بنواکرعوام کولڑانا چاہتے ہیں، جتوئی
اے آر وائی - لاڑکانہ : عوامی اتحاد کے چیئرمین و سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے کہا ہے کہ صدر اور وزیر اعظم نئے صوبے بنواکر عوام کر لڑانا چاہتے ہیں، تیہتر کے آئین میں نئے صوبے بنانے کی گنجائش نہیں ہے۔
لاڑکانہ کے قریب درگاہ مشوری شریف میں کارکنوں سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت جتوئی نے کہا کہ نئے صوبے بنائے گئے تو شدید مخالف کی جائے گی۔کمشنری نظام کے نام پر پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ کی تقسیم کی جارہی ہے۔ سندھ کی تقسیم کا معاملہ صرف قوم پرست پارٹیوں کا نہیں بلکہ ہر سندھی کا ہے۔