13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:14
ایم اے کی ایوارڈ لسٹوں میں پکوڑے فروخت ہونے لگے
اے آر وائی - کوئٹہ : بلوچستان یونیورسٹی کی سیکریسی برانچ کی لاپرواہی سے ایم اے کی ایوارڈ لسٹوں میں نتائج آنے سے قبل ہی پکوڑے فروخت ہونے لگے۔ ماسٹر آف آرٹس کے دسمبر میں ہونے والے امتحانات کے نتائج آنے سے قبل ہی ایوارڈ لسٹیں ردی کی نذر کردی گئیں جس کے بعد کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں یہ لسٹیں ردی کے طور پر استعمال کی جارہی ہیں۔
یونیورسٹی کی سیکریسی برانچ کے اہلکاروں کی غیر ذمہ داری کے باعث ایوارڈ لسٹیں منظر عام پر آنے سے امیدواروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ اس حوالے سے بے خبری کا اظہار کررہی ہے۔