13 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:5
کراچی میں گرج چمک اور تیز آندھی کے ساتھ بارش
اے آر وائی - کراچی : کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش، شہر جل تھل، موسم خوشگوار ہوگیا۔ کراچی میں مزید بارش ہوگی، محکمہ موسمیات بھی جاگ اٹھا۔
کراچی میں چوبیس گھنٹے کے وقفے کے بعد گرج چمک اور تیز آندھی کیساتھ شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے کم دباو بدستور کراچی،اور سندھ کے جنوبی حصوں میں بدستور موجود ہے۔
گذشتہ ایک ہفتہ قبل بھارت سے داخل ہونے الا ہوا کا کم دباو پاکستان کے مختلف حصوں سے ہوتا ہوا پوری شدت کیساتھ کراچی، حیدرآباد ،بدین اور ٹھٹھہ میں موجود ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک اور تیز آندھی کیساتھ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
تیز آندھی کے باعث شہر کے مختلف علاقو ں میں کچے مکانات کی چھتیں اڑ گئیں اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے، شہر کی مختلف شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث ڑٹریفک جام کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں ، رات گئے تک نکاسی آب کا عملہ موجود نہیں تھا۔