تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:14

ہڑتال جمہوری حق ہے،روکاگیاتواوربھی طریقےہیں،جلال محمود

اے آر وائی - کراچی : سندھی قوم پرست رہنما جلال محمود قریشی نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری بندوق کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں اور ہڑتال کرنا ہمارا جمہوری حق ہے اور اگر ہمیں روکنے کی کوشش کی تو ہمارے پاس ہڑتال کے علاوہ اور بھی طریقے کار ہیں۔



انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو ایسا نظام دیا جائے جس سے سب کو فائدہ پہنچے۔ سندھ اسمبلی نے جو قانون پاس کیا ہے اس پر عملدرآمد کیا جائے۔ ہمارے کارکنوں کی ریلی پر فائرنگ کی گئی سیاست میں غلط روایت نہ ڈالی جائے کیونکہ یہ کل آپ کے لئے بھی نقصان دہ ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.