تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:32

سکھر: بین الملکی خواتین نوسرباز گروہ گرفتار

اے آر وائی - سکھر: روھڑی ریلوے پولیس کے ایس ایچ او فضل غنی پٹھان نے خفیہ اطلاع پر سندھ اور پنجاب میں مسافر ریل گاڑیوں میں آنے جانے والے مسافروں کے ساتھ سفر کرکے ان کو مختلف حربوں سے لوٹنے والی خواتین لوٹیریوں کا گروہ کی چار خواتین کو رنگے ہاتھوں اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ ٹرین میں سفر کرنے والے ایک شخص محمد اکرم قریشی کی خواتین سے نوسربازی کے ذریعے طلائی زیورات لوٹ رہی تھیں۔



ریلوے پولیس نے ان خواتین پر مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے۔ اور ان کے گروہ کی مزید چار خواتین کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ مزکورہ خواتین کے گروہ نے اب تک سینکڑوں مسافرون سے مختلف طریقوں سے لوٹ مار کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.