تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:41

کوئٹہ:سابق رزیراعلی کے گھرسے150 بم اور دیگر اسلحہ برآمد

اے آر وائی - کوئٹہ : کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز نے سابق وزیر اعلی بلوچستان اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ میر ہمایوں مری کے گھر سے ڈیڑھ سو بم اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا ,جبکہ میرہمایوں مری اور جمیل بگٹی نے اسلحہ برآمدگی کی اطلاعات کو غلط قراردیا ہے۔



سیکورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی بھاری نفری نے دارلحکومت کے نواحی علاقے میاں غنڈی میں نواب اکبر خان بگٹی کے صاحبزادے جمیل اکبر بگٹی کے صاحبزادے جمیل اکبر بگٹی کے گھر پر چھاپہ مارا اور بعد ازاں سابق وزیر اعلی بلوچستان اور سینٹ کے سابق ڈپٹی چیئرمین میر ہمایوں مری کے گھر کا محاصرہ کرتے ہوئے وہاں سے ایک سو تینتیس ریمورٹ کنٹرول بم ،تین دستی بم دو ایل ایم جی ،ایک ایس ایم جی اور ہزاروں راؤنڈزبرآمد کرلئے ۔



دوسری جانب مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میر ہمایوں مری اور نوابزادہ جمیل بگٹی کا کہنا تھا کہ کارروائی کا مقصد ہمیں دباؤ میں لانا ہے لیکن ہم کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آئیں گے انہوں نے کہا کہ نواب بگٹی قتل کیس کی تحقیقات کے مطالبے پر قائم ہیں اور اس مطالبے سے یکسر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.