تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 22:17

آندھی اور بارش،مکان کی چھت گرنے سے ماں اوربیٹی جاں بحق

اے آر وائی - کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ دوسری جانب نارتھ ناظم آباد میں تیز آندھی کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔



گلستان جوہر،گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا ،سائٹ ایریا اور ناظم آباد نمبر دو سمیت شہر مختلف علاقوں میں تیزبارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ سڑکوں پر پانی بھرجانے سے کئی مقامات پر ٹریفک جام ہوگیا۔ پھسلن کی وجہ سے کئی موٹرسائیکل سوار گرکر زخمی ہوگئے۔ تیز آندھی اور بارشوں سے کئی مکانات کی چھتیں گرگئیں، اور متعدد مقامات پر بجلی بھی غائب ہوگئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.