14 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:0
حب ، زائرین کی بس کو حادثہ ، 12 افراد جاں بحق
اے آر وائی - حب : حب کے قریب ویرآب میں شاہ نورانی سے شہداد کوٹ جانے والی زائرین کی بس گہری کھائی میں جاگری جس میں بارہ افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے ۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب شاہ نورانی کے میلے سے واپسی پر زائرین کی بس ویرآب کے قریب بارش کے پانی اور پھسلن کے باعث گہری کھائی میں جا گری ، ذرائع کے مطابق بس میں ستر سے اسی مسافر سوار تھے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق شہداد کوٹ سے بتایا جا رہا ہے ۔
واقعہ کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور ایدھی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی ہیں ۔ گزشتہ روز بھی اس علاقے میں زائرین کی ایک بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں دس افراد زخمی ہو گئے تھے ۔