14 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:4
پاکپتن :موٹرسائیکلوں کے ٹکرانے سے باپ بیٹے سمیت3افرادجاں بحق
اے آر وائی - پاکپتن : پاکپتن میں موٹرسائیکل سواروں کی آپس میں ٹکر سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔
گاؤں کمیر سے تعلق رکھنے والے افراد چار موٹرسائیکلوں پر جشن آزادی کے موقع پر پکنک منانے ہیڈسلمانکی جارہے تھے کہ دیپالپور روڈ پر 12 ایس پی کے قریب سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل ان سے ٹکرا گئی جس سے 5 سالہ امداد، اس کا والد 37 سالہ فیاض اور سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل پر سوار محمد ارشد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔