14 اگست 2011
وقت اشاعت: 13:4
اسلام آباد پولیس نے دو خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا
اے آر وائی - اسلام آباد : اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے میں کارروائی کر کے دو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیاہے۔
ذرائع کے مطابق یہ گرفتاری گزشتہ روز گرفتار ہونے والے چار دہشت گردوں کی نشاندہی پر عمل میں آئی ہے۔ ان دہشت گردوں سے خود کش جیکٹس بھی برامد ہوئی تھیں، نیلور کے علاقے سے گرفتار ہونے والے یہ مبینہ دہشت گرد حساس مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔