15 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:26
ملازم کی ہلاکت پر کے ای ایس سی ملازمین کا احتیجاج، کام بند
اے آر وائی - کراچی: گذشتہ روز گودھرا میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کے ای ایس سی کے ملازم کی ہلاکت کے خلاف ملازمین نے احتجاجا کام بند کردیا ہے ۔
ملازمین نے مطالبہ کیاہے انہیں تحفظ فراہم کیاجائے اور قاتلوں کو گرفتار کیاجائے ۔ کے ای ایس سی انتظامیہ نے بھی اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ رینجرزاور پولیس کے ذریعے ادارے کے عملے کو تحفظ فراہم کیاجائے ۔تاکہ شہر میں بجلی کی شکایتوں کو دور کیاجاسکے۔