تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:29

لاہور ہائی کورٹ نے مہنگائی پر حکومتوں سے جواب طلب کرلیا

اے آر وائی - لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی کے خلاف درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سےتفصیلی جواب طلب کر لیا.



درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائردرخواست کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں بڑے تاجر اور سرمایہ دار اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی سے مصنوعی بحران پیدا کر کے اشیا مہنگے داموں فروخت کر تے ہیں جبکہ سخت قوانین نہ ہونے اور موجودہ قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے سے مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی پر کنٹرول نہیں کیا جا سکا ۔



وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے جواب داخل کروانے کے لیے چار ہفتوں کی مہلت کی استدعا کی گئی جس پر درخواست گزار نے اعتراض کیا ۔عدالت نے درخواست کی سماعت 23 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے تمام فریقین سے تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.