15 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:45
پیرپگارا کے پوتے نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی
اے آر وائی - لاہور : حروں کے روحانی پیشو ا اور مسلم لیگ فنگشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا کے پوتے عمر مصطفی شاہ راشدی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ،عمر مصطفی شاہ راشدی نے رائیونڈمیں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور انکی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ،میاں نواز شریف نے عمر مصطفی شاہ راشدی کی ن لیگ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ سیاست کو عملی طور پر عبادت کا درجہ دیتی ہے تاکہ پاکستان کے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کی جا سکے۔
میاں نواز شریف نے کہا کہ عوام کی قوت سے پاکستان سے منافقت کی سیاست کو ہمیشہ ہیمشہ کے لیے ختم کر دینگے ،انہوں نے کہا کہ ن لیگ صاف ستھری اور اصولوں پر مبنی سیاست کریگی کیو نکہ پاکستان کی بقا صاف ستھری سیاست میں ہی ہے اس موقع پر عمر مصطفی شاہ راشدی نے میاں نواز شریف کو دورہ سندھ کی دعوت دی جیسے نواز شریف نے قبول کر لیا اور کہا کہ وہ جلد سندھ کا دورہ کرینگے