15 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:43
لوگوں کوزندہ جلاکراپنی بات منوانے والےعقل کے اندھے ہیں،شازیہ
اے آر وائی - کراچی : صوبائی وزیر بجلی و توانائی شازیہ مری نے کہا ہے کہ لوگوں کو بسوں میں زندہ جلاکر اپنی بات منوانے والے عقل کے اندھے ہیں، کراچی میں پاکستان بلائنڈ ایسوسی ایشن کی افطار کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے اپنے مقصد کے لئے قوم پرستوں کی ہڑتال کی حمایت کی، معاملات محبت اور ڈائیلاگ سے حل ہوتے ہیں ہڑتالوں سے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اے این پی بہترین آئیڈیولاجی رکھنے والی جماعت ہے، اس کی جانب سے ہڑتال کی کال پر حیرت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم پرست جماعتوں نے کمشنری نظام کا معاملہ اپنے مقصد کے لئے استعمال کیا، سندھ میں رہنے والے چاہیں کسی بھی قومیت سے تعلق رکھتا ہو وہ سندھی کہلائے گا۔