تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:20

سکھر: دیوروں کے خلاف بھابھی کی پریس کانفرنس

اے آر وائی - سکھر: سابقہ شوہر کے بھائیوں کا بھابھی اور بھتیجوں پر تشدد، جائیداد پر قبضہ کرکے بھتیجوں پر جھوٹا مقدمہ درج کرادیا۔ متاثرہ خاتوں تحفظ کے لئے پریس کللب پنہچ گئی۔ سکھر کے علاقے نیو پنڈ کی رہائشی حنیفہ خاتوں نے سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے مرحوم شوہر کے بھائیوں نے شوہر کی تمام جائیداد پر قبضہ کرکے اسے گھر سے بے دخل کردیا تھا۔ ریحان بگٹی سے دوسری شادی کی اور اپنے بچوں کو محنت مزدوری کرکے پالا مگر اسکے سابق شوہر کے بھائیوں نے زندگی اجیرن کررکھی ہے۔ پولیس کو رشوت دے کر بیٹوں اور رشتہ داروں پر جھوٹے مقدمے درج کرادیئے ہیں۔



خاتون کا کہنا تھا کہ تھانہ نیو پنڈ میں ملزمان کے گھر میں گھس کرمجھ پر تشدد کی ایف آئی آر درج کرانےکے باوجودپولیس کوئی کاروائی نہیں کررہی ہے۔ خاتون نے اعلیٰ حکام سے جان کے تحفظ کی اپیل کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.