15 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:24
مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما متحدہ قومی موومنٹ میں شامل
اے آر وائی - کراچی : مہاجر قومی موومنٹ کے مرکزی سیکریٹری جنرل ندیم الاسلام ، سی ای سی کے اراکین ، حیدر آباد زون کے زونل انچارج ، جوائنٹ انچارج سمیت سو سے زائد کارکنان نے متحدہ قومی موؤمنٹ میں شمولیت اختیار کر لی۔
کراچی میں پریس کانفرنس میں ندیم السلام نے کہا کہ انھیں اپنی غلطیوں کا احساس ہوگیا ہے وہ اپنی کوتاہیوں پر الطاف حسین سے معافی مانگتے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ وہ بحیثیت مرکزی سیکریٹری جنرل مہاجر قومی موؤمنٹ آفاق گروپ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں ۔