تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:33

کراچی : فائرنگ کے واقعات میں ایک بچے سمیت دو افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی : اورنگی ٹاؤن اور ملیر کے علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک بچے سمیت دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ واقعات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے دس نمبر اور کٹی پہاڑی کے قریب فائرنگ کے واقعات سامنے آئے جن میں دو بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے ایک بچہ بارہ سالہ نسیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔



واقعے کے بعد اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے تمام متاثرہ علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، جبکہ قبل ازیں ملیر جعفر طیار کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ لاش کو پولیس نے تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔ واقعے کے حوالے سے پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے، جبکہ علاقے میں کیشیدگی پائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.