16 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:46
کراچی: گلبہارمیں بھتہ خوری کے خلاف دکانداروں کا احتجاج
اے آر وائی - کراچی: کراچی میں بھتہ خوری کے خلاف گلبہار سینٹری مارکیٹ کے دوکانداروں نے مارکیٹ احتجاجا بند کردی ہے . دوکانداروں کا کہناہے کہ انہیں مسلسل بھتہ کی پرچیاں اور دھمکیاں مل رہی ہیں ۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے کوئی مدد نہیں کررہے ہیں ۔ علاقے میں دوکانداروں نے بھتہ خوری کے خلاف بینرز بھی آویزاں کئے ہیں ۔