16 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:23
کراچی ،ڈیفنس میں ایمبولینس کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک
اے آر وائی - کراچی : کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایمبولینس کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے، پی این ایس شفاء اسپتال کے قریب ایئرفورس کی ایمبولینس نے رکشہ کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجے میں جاوید نامی شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ رکشہ میں سوار دو فراد زخمی ہوئے جن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے اور ایئرفورس کی ایمبولینس اور رکشہ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔