17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:39
ملازم پر مبینہ تشدد کرنے والی خاتون ریمانڈ پرپولیس کے حوالے
اے آر وائی - لاہور: لاہور کی مقامی عدالت نے کتے کو کھانا نہ دینے پر ملازم کو مبینہ طور پر قتل کرنیوالی خاتون کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ تھانہ کاہنہ کی حدود میں کچھ روز پہلے سعدیہ نامی خاتون نے پالتو کتے کو کھانا نہ دینے پر گھریلو ملازم 12 سالہ عثمان کو مبینہ طور پر ڈنڈے مار کر قتل کردیا جس پر مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کی جانب سے ملزمہ کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ اشفاق احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت سے ملازمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزمہ سعدیہ کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔