تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:39

لاہور : ڈینگی بخار میں مبتلا 24 نئے کیسز کی تصدیق

اے آر وائی - لاہور : لاہور میں ڈینگی بخار میں مبتلا 24 نئے کیسز کی تصدیق ہو گئی۔, ڈینگی کے مرض میں مبتلا افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اورپنجاب میں ڈینگی کے بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد ایک سو دس ہو گئی ہے۔



لاہور میں تصدیق ہونے والے چوبیس کیسز میں سے سروسز ہسپتال میں اٹھارہ کیسزکی تصدیق ہوئی۔ جبکہ جنرل ہسپتال میں ایک، انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ایک اور نجی ہسپتالوں میں چار ڈینگی کے مریض زیرِ علاج ہیں۔ لاہور کے علاوہ پنجاب بھر میں تین مزید کیسز سامنے آئے۔ جن میں فیصل آباد میں دو اور مظفر گڑھ میں بھی ایک ڈینگی وائرس سے متاثر کیس کی تصدیق ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.