تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:39

نائن زیرو : ہندو برادری کا تہوار” رکھشا بندھن “ منایا گیا

اے آر وائی - کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو سے متصل خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ہندو برادری کا تہوار ” رکھشا بندھن “ منایا گیا ۔خواتین نے متحدہ کے رہنماؤں کو راکھیاں باندھیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہندو کمیونٹی کی خواتین نے تہوارمیں کثیر تعداد میں شرکت کی ۔



ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ، اراکین رابطہ کمیٹی کنور خالد یونس ، اشفاق منگی ، حق پرست رکن قومی اسمبلی منوہر لال ، ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے جوائنٹ انچارج گو سوامی وجے مہاراج کے ہاتھوں پر راکھیاں باندھی گئیں۔ اس موقع پر ہندو روایت کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے ہندو خواتین کو تہوار کے موقع پر نیگ بھی دیاگیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.